the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے




امریکا کی جنوب مغربی ریاست فلوریڈا کی ایک جیل میں دھماکے سے 2 قیدی ہلاک جب کہ جیل کے عملے سمیت 150 سے زائد قیدی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے پینساکولا کی کاؤنٹی جیل میں دھماکے کے باعث جیل کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 قیدی ہلاک اور جیل کے عملے سمیت 150 سے زائد قیدی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے



متعدد افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جب کہ 31 زخمی ایسے ہیں جنہیں صرف معمولی زخم آئے ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکے وقت جیل میں 600 قیدی اور سیکیورٹی گارڈ سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے کے باعث قیدیوں کو دوسرے قید خانوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دھماکا گیس کے باعث ہوا لیکن تحقیقات سے قبل حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.